Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں زبردست پرفارمنس دکھائی اور 71 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مین آف دی میچ قرار پائے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کا 18واں مین آف دی میچ ایوارڈ تھا۔ پاکستان کیجانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ کی بات کی جائے تو شاہد آفریدی 32 مین آف دی میچ ایوارڈز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
اوپنر سعید انور نے اپنی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کو کئی میچز جتوائے اور 28 مرتبہ مرد میدان قرار پائے۔ انضمام الحق نے 24 اور وسیم اکرم نے 22 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑی شعیب ملک بھی 19 مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اور اب محمد حفیظ ان کے ریکارڈ کے پیچھے ہیں۔