Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی بورڈ نے پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کرانے کی تجویز پی سی بی کو دے دی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجویز پر گرین سگنل دیا تو یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مصنوعی روشنی میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز ہو گی۔ پاکستان کو رواں سال نومبر میں 2 ٹیسٹ میچز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اور آسٹریلوی بورڈ نے برسبین اور ایڈیلیڈ میں دونوں ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ کرانے کی تجویز دی ہے۔
2016 میں پاکستان اور آسٹریلیا برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور اس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 39 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ مسلسل تین سال سے کامیابی کے ساتھ کرائے جا رہے ہیں اور عموماً سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود بھارت نے رواں سال ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔