Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

36 برس کے طویل عرصے کے بعد بھی نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں جہاں پاکستان ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو ون ڈے میچ میں شکست دی تھی۔ 1983 میں بھارت نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں ان دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی گئی۔
سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ جواب میں قومی ٹیم کے بلےبازوں نے شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے 5 اوورز پہلے ہدف مکمل کر کے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔
مدثر نذر نے 61 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ ظہیر عباس نے 99 گیندوں پر 113 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔ میچ میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 4 میچوں پر مشتمل سیریز 1-3 ایک سے اپنے نام کی تھی۔