Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو سمتھ کے بعد اب اوپنر ڈیوڈ وارنر کی بھی کہنی کی سرجری ہو گی۔ اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہو کر لیگ سے باہر ہوئے تھے۔ اسمتھ کی کہنی کی انجری کا آپریشن ہو چکا ہے اور وہ کم از کم چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی کہنی کی سرجری آج ہو گی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کی کہنی کی انجری زیادہ سنجیدہ نہیں ہے تاہم سرجری کے بعد ان کا بحالی پروگرام ہیب شروع ہو گا۔
انجری سے صحتیابی کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز مارچ کے آخر سے ہو گا جبکہ دونوں کھلاڑیوں کی سزا 28 مارچ کو ختم ہو گی۔