Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ پی ایس ایل کے ابتدائی تین ایڈیشنز کا نغمہ گانے والے معروف گلوکار علی ظفر نے اس سال پی ایس ایل 4 کا نغمہ نہیں گایا۔ ان کی جگہ معروف اداکاروگلوکار فواد خان نے چوتھے ایڈیشن کا گانا گایا۔ علی ظفر نے ایک انٹرویو میں اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپنی نئی آنے والی فلم میں مصروفیات کے سبب وہ دستیاب نہیں تھے اور وہ منتظمین کو آگاہ کر چکے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ پی ایس ایل کو برانڈ بنانے میں میں نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ اب نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہیے۔ اپنی فینز کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو مستقبل میں ایک بار پھر پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے تیار ہوں۔