Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اسد شفیق ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے مکمل تیار ہیں۔ ایک انٹرویو میں اسد شفیق کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت ہر پلیئر کی زندگی کا ایک بڑا خواب اور سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کپتانی کرنے کا موقع ملا تو اپنی بہترین پرفارمنس دکھاؤں گا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق ڈومیسٹک سطح پر ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور چار روزہ میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
اسد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز پاکستان کیلئے بہت اہم ہو گی کیونکہ پروٹیاز کے خلاف ون ڈے سیریز کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ورلڈکپ اسکواڈ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسد شفیق کو یقین ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دکھائے گی۔ 31 سالہ اسد شفیق ورلڈکپ 2011 میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔