Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اس سال ورلڈکپ جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک روزہ میچز کے ورلڈ کلاس بیٹسمین اور بولرز موجود ہیں اور اگر ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت پرفارمنس دکھائی تو ہم 1992 کی تاریخ دہرا سکتے ہیں۔
ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار دینا میرے خیال میں مناسب نہیں کیوںکہ میچ جیتنے کیلئے کسی ایک بلے باز کی اچھی اننگز یا پھر بولر کیجانب سے ایک عمدہ اسپیل بھی کافی ہوتا ہے۔
شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا اور میری پوری کوشش ہو گی کہ سو فیصد پرفارمنس دے کر ٹیم کو ورلڈکپ میں فتح سے ہمکنار کراؤں اور ورلڈکپ کو یادگار بناؤں۔