Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

غیرملکی دوروں پر انوشکا شرما کو ساتھ لے جانے پر ویرات کوہلی کو کئی مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور جب بھی وہ خراب فارم کا شکار ہوئے اس کا ذمہ دار انوشکا کو ہی قرار دیا گیا مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ویرات کوہلی کو اس تنقید کی فکر نہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ان کیلئے کرکٹ نہیں بلکہ انوشکا اور فیملی پہلی ترجیح ہے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کرکٹ کو سنجیدہ نہ لیا تو بہتر نتائج نہیں آئیں گے مگر میں اس تھیوری پر یقین نہیں رکھتا اور میرے لیے فیملی ہی پہلی ترجیح ہے۔ کامیاب دورہ آسٹریلیا کے بعد ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ پہنچے ہیں جہاں ان کی ٹیم پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔