Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ فتح حاصل کرنے کے بعد چتیشور پجارا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ پر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ورلڈکپ کے بعد جولائی سے ہو گا۔ چھتیشور پجارا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کیلئے ٹیسٹ چیمپئن شپ بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اس لیے پرامید ہوں کہ ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔
بھارتی بیٹسمین نے مزید کہا کہ بھارت نے اب دوسرے ملکوں میں بھی جیتنا شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ آسٹریلیا میں جیت کا اعتماد ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی کام آئے گا۔