Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر 16 ٹیم نے یو اے ای میں آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 2-3 سے شکست دی جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی کامیابی حاصل کی۔ پی سی بی کو اپنے انٹرویو میں پاکستان انڈر 16 ٹیم کے کپتان عمر ایمان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، سیریز بہت سخت تھی کیوںکہ آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں تھا۔
عمر ایمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو دباؤ برداشت کرنے اور کنڈیشنز کو سمجھنے جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا جو مستقبل میں بہت کام آئے گا۔
عمر ایمان نے کہا کہ اس قسم کی سیریز کا انعقاد تسلسل سے ہونا چاہیے کیوںکہ ایسے میچز سے غلطیاں دور کرنے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ عمر ایمان نے پی سی بی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زور دیا گیا جس کا فائدہ ہوا۔