Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے آمادہ نہ کر سکا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ اور پلیئرز ایسوسی ایشنز کی چار ملاقاتیں ہوئیں لیکن ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھی معاملے پر خاموشی اختیار کر لی ہے اور پی سی بی ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے جواب کا منتظر ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کراچی میں شیڈول ہے۔
کیریبین ٹیم کو شیڈول کے مطابق 26 جنوری کو کراچی پہنچنا ہے۔ اگر کراچی میں سیریز ممکن نہ ہوئی تو یو اے ای میں اس کا انعقاد ہو سکتا ہے۔