Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 17 خواتین کھلاڑیوں کو یکم جنوری سے 30 جون تک سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔ اے کیٹیگری میں بسمہ معروف، جویریہ ودود، ناہیدہ خان اور ثناء میر شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں نشرہ سندھو، ندا راشد اور سدرا نواز کو شامل کیا گیا ہے۔
عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، عمائمہ سہیل اور سدرہ نواز سی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ ڈی کیٹیگری میں ایمن انور، عائشہ ظفر، کائنات امتیاز، منیبہ علی اور نتالیہ پرویز کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے سینٹرل کنٹریکٹ کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم بہترین ٹیم بنانا چاہتے ہیں اور سینٹرل کنٹریکٹ جیسے اقدامات کھلاڑیوں کو حوصلہ فراہم کریں گے۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو دنیا کی ٹاپ ٹیم بنانا ہمارا مقصد ہے اور اس کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔