Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کا تاریخ ساز دورہ آسٹریلیا مکمل ہو چکا اور دورہ نیوزی لینڈ کا پہلا ون ڈے بھی کھیلا جا چکا مگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں فتح کی خوشی ابھی تھمی نہیں۔ بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو ایک کروڑ بھارتی روپیوں کا اضافی بونس دیا ہے جو کہ 5 سلیکشن کمیٹی ممبران میں تقسیم ہو گا۔
سلیکشن کمیٹی کے ہر فرد کو بیس، بیس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ٹیم کی شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں کو ہر میچ پر 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی تھی اور کوچنگ اسٹاف کو بھی بھاری اضافی رقم دی گئی تھی۔ بھارت نے آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ ان کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔