Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد اپنی جارح مزاج بیٹنگ کے علاوہ میدان میں بولر کو دماغی طور پر پریشان کرنے میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کرک ان جف کے پروگرام میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایک میچ کا ذکر کرتے ہوئے جاوید میانداد سے متعلق دلچسپ قصہ سنایا۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں اور جاوید میانداد آخری اوورز میں بیٹنگ کر رہے تھے اور ایلن ڈونلڈ 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کر رہے تھے تو جاوید میانداد سے میں نے پوچھا کہ یہ تو مسلسل یارکرز مار رہا ہے، آپ اس کے خلاف کہاں شارٹ کھیلو گے؟
وسیم اکرم نے بتایا کہ جاوید بھائی نے کہا کہ میں پوائنٹ پر چوکا لگاؤں گا اور اس وقت پوائنٹ پر دنیا کا بہترین فیلڈر جونٹی روڈز کھڑے تھے۔ انھوں نے کہا کہ میں حیران ہوا کیوںکہ وہ شارٹ بہت مشکل تھی مگر اگلی ہی گیند پر میانداد نے بولر کو تینوں اسٹمپس دکھاتے ہوئے چوکا جڑ دیا اور جونٹی روڈز گیند کو دیکھتے رہ گئے۔