Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں وکٹوں کا معیار بہتر کیا جائے کیونکہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ میچوں کیلئے تیار کی جانے والی وکٹیں بیٹسمینوں کیلئے کافی مشکل تھیں۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر ٹیسٹ میچوں میں استعمال کی جانے والی وکٹیں بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھیں۔
انھوں نے کہا کہ ان پچز پر اوپنرز کیلئے کھیلنا آسان نہیں تھا کیونکہ اگر حریف ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہو تو غیرمستقل باؤنس کی وجہ سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ رمیز راجہ سے قبل وسیم اکرم بھی جنوبی افریقہ کی پچز پر تنقید کر چکے ہیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ گیند بازوں کے حق میں مکمل پچ بنانا ٹھیک نہیں اور اگر ہم نے اس طرح کی پچز بنائی ہوتیں تو اب تک رپورٹ ہو جاتیں۔