Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں جب بلےباز کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے تو حسن علی نے میدان میں اتر کر اپنا بلا چلایا اور ون ڈے کیریئر کی دوسری نصف سنچری بنا ڈالی۔ 112 رنز کے مجموعی اسکور پر جب 8 کھلاڑی پویلین روانہ ہو گئے تو حسن علی نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ نویں وکٹ پر 90 جوڑ کر ٹیم کا اسکور 203 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ حسن علی نے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ حسن علی کے ون ڈے کیریئر کی دوسری نصف سنچری تھی۔ انھوں نے نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کر کے شاداب خان کو پیغام بھی دیا۔ بیٹنگ کے بعد انٹرویو میں جب ان سے اس اشارے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے دوست شاداب خان سے کہا تھا کہ میں اس سیریز میں ایک نصف سنچری ضرور اسکور کروں گا۔