Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کر لی۔ سرفراز احمد نے ون ڈے ڈیبیو نومبر 2007 میں بھارت کے خلاف کیا تھا۔ سرفراز احمد ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے 32 ویں کھلاڑی بن گئے جبکہ وہ چوتھے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے پاکستان کی جانب سے 100 ون ڈے میچز کھیلے ہوں۔ معین خان، راشد لطیف اور کامران اکمل بھی سو سے زائد ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔
سرفراز احمد نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 75 اننگز میں 32.81 کی اوسط سے 1,936 بنا چکے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ کپتان نے اپنے 100ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 41 رنز کی اننگز کھیلی اور حسن علی کے ساتھ 90 رنز کی اہم شراکت بھی قائم کی تھی۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کی جانب سے 49 ٹیسٹ میچز اور 54 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیل چکے ہیں۔