Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2018 کا اعلان کر دیا۔ ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں صرف محمد عباس جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ آئی سی سی کی ون ٹیم آف دی ایئر میں بھارت اور انگلینڈ کے چار، چار کھلاڑی شامل ہیں۔ بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان کا ایک، ایک کھلاڑی جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں روہت شرما، جونی بیئرسٹو، ویرات کوہلی، جو روٹ، روس ٹیلر، جوز بٹلر، بین اسٹوکس، مستفیض الرحمان، راشد خان، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں محمد عباس کو 2018 میں شاندار پرفارمنس پر شامل کیا گیا جبکہ ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں ٹام لیتھم، دیموتھ کرونارتنے، کین ولیمسن، ویرات کوہلی، ہینری نکولس، ریشب پانٹ، جیسن ہولڈر، کاگیسو رباڈا، نیتھن لائن، جسپریت بمراہ اور محمد عباس شامل ہیں۔