Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے آئی سی سی ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ ویرات کوہلی نے کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔ تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی ایک کھلاڑی نے تینوں بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے ہوں۔ ویرات کوہلی نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 55 کی اوسط سے 1,322 رنز اسکور کیے۔
انھوں نے جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سنچریاں اسکور کیں۔ بھارتی کپتان نے مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ گزشتہ سال ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 133 کی شاندار اوسط سے 1,202 رنز اسکور کیے۔
ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز بھارت کے ریشب پانٹ لے اڑے۔ اسکاٹ لینڈ کے کیلم مک لائیڈ ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ کین ولیم کے نام رہا۔ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر سری لنکا کے کمار دھرمیسینا قرار پائے۔