Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے 2010 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کیا اور اب تک تینوں فارمیٹ کے 139 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں مگر آج تک کسی تنازع میں ملوث نہیں ہوئے جو ان کے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے اچھی بات ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی وہ رول ماڈل ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں اسد شفیق سے جب اس بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ والدہ نے ان کیلئے کچھ حدوں کا تعین کیا ہے اور وہ اسی حدود میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسد شفیق نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کیلئے اعزاز کی بات ہے اور کوشش کرتا ہوں کہ میری وجہ سے میرے ملک اور خاندان کا نام خراب نہ ہو۔ اسد شفیق 69 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔