Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Bangladesh Premier League 2019

سہیل تنویر ان دنوں پاکستان ٹیم سے باہر ضرور ہیں مگر دنیا بھر کی لیگز میں انھیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کی ٹیم سیلہٹ سکسرز نے پاکستانی آل راؤنڈر کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا تھا۔ اس سیزن کیلئے ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کیا گیا تاہم وہ انجری کے باعث ابتدائی میچز کے بعد لیگ سے باہر ہو گئے۔
ڈیوڈ وارنر کی وطن واپسی کے بعد سیلہٹ سکسرز نے سہیل تنویر کو کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے تین میچز میں سہیل تنویر اب تک تین وکٹیں لے سکے ہیں۔ سہیل تنویر اپریل 2017 کے بعد سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔ وہ دو ٹیسٹ، 62 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔