Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ون ڈے میں شاہین شاہ کے بغیر میدان میں اتری لیکن اس کے باوجود پاکستان نے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا۔ دوسرے ون ڈے میں عثمان شنواری کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو موقع دیا گیا اور نوجوان بولر نے پہلے ون ڈے میں نہ کھیلانے کا فیصلہ غلط ثابت کر دیا اور نئی گیند سے وکٹیں لیں۔
204 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم میدان میں اتری تو شاہین شاہ نے پہلے ہاشم آملہ کو بولڈ کیا اور اس کے بعد ہینڈریکس اور فاف ڈوپلسی کو آؤٹ کر کے پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے۔
بدقسمتی سے دوسرے بولرز شاہین شاہ آفریدی کا ساتھ نہ دے سکے۔ نوجوان فاسٹ بولر نے 9 اوورز میں 44 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اب تک سات ون ڈے میچز میں 16 شکار کر چکے ہیں۔