Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

امام الحق کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کھیلی گئی 86 رنز کی اننگز نے ٹیسٹ سیریز کی ان کی بدترین کارکردگی پر پردے ڈال دیے۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا امام الحق کے حوالے سے کہنا ہے وہ ایک اچھے بیٹسمین ہیں اور ون ڈے ٹیم میں جگہ کے حقدار ہیں۔
وسیم اکرم کا اوپننگ بیٹسمین کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کسی کی پرچی نہیں بلکہ ٹیم میں اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر شامل ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امام الحق پر بلاوجہ تنقید کی جا رہی ہے، پاکستان ٹیم میں منتخب ہونا اتنا آسان کام نہیں ہے، پورے سسٹم سے گزر کر ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ جہاں تک بات ہے ناقص بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ میں کوئی کھلاڑی بھی پرفارم نہیں کر سکا اور صرف امام الحق کو ذمہ دار ٹھہرانا سراسر غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کے علاوہ کسی نے پرفارم نہیں کیا۔