Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے دنیا میں لاکھوں مداح ہیں اور جب وہ کھیل رہے ہوں تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش ساتویں آسمان پر ہوتا ہے جبکہ گھروں میں موجود شائقین کرکٹ ٹی وی سکرینوں پر اپنی نظریں جما لیتے ہیں لیکن جب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بیٹنگ کرنے آتے ہیں تو ویرات کوہلی ان کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتے ہیں۔
بھارتی ٹیم اس وقت دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کین ولیمسن دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ میں کین ولیمسن کی بیٹنگ سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جب ولیمسن فارم میں ہوں تو اس وقت ان کو کھیلتا دیکھنا بہت دلکش ہوتا ہے۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کیلئے بہت اہم کھلاڑی ہیں کیونکہ انھوں نے تینوں فارمیٹس میں کیویز کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔