Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے ایک بڑا اعلان کر دیا گیا۔ گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن مارچ میں پاکستان میں منعقد ہو گا جس میں 16 ممالک سے زلمی کلبز کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔ پشاور زلمی کیجانب سے یہ قدم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے پلیٹ فارم سے ہونے والی گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن رواں سال مارچ میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ زلمی پلیئرز ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت گلوبل زلمی لیگ سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔ گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن 21 سے 31 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے پہلے اور اہم کردار پشاور زلمی نے ادا کیا تھا جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلنے کیلئے پشاور زلمی کی پوری ٹیم لاہور آئی تھی اور ہمیں خوشی ہے کہ اس بڑے قدم کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بتدریج جاری ہے۔