Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ ساؤتھ افریقہ میں پاکستانی بیٹسمینوں کی مشکلات کا کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ تین میچوں کی ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان کو کلین سویپ شکست ہوئی اور قومی بیٹسمین شارٹ پچ گیندوں پر بار بار آؤٹ ہوتے رہے۔ شاہینوں نے ون ڈے سیریز کا کامیابی سے کیا تو سب کی امیدیں بڑھ گئیں لیکن دوسرے میچ میں پھر شارٹ پچ بولنگ نے پاکستانی بیٹسمینوں کی کمزوری کا پول کھول دیا۔
دوسرے ون ڈے میچ میں جب پاکستانی بیٹسمین شارٹ پچ بولنگ پر آؤٹ ہو رہے تھے تو سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی طیش میں آ گئے۔ کیون پیٹرسن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آخر کیا ہو رہا ہے؟ پاکستان کی ٹیم ایک مہینے سے ساؤتھ افریقہ میں موجود ہے اور وہ ابھی تک شارٹ گیندوں نہیں کھیل پا رہے۔ انھوں نے کہا کہ بدترین صورتحال ہے۔