Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پی ایس ایل 4 میں اچھی پرفارمنس کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ نسیم شاہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اس میں اچھا پرفارم کریں۔
نسیم شاہ انڈر-19 ایشیا کپ بھی کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو بھی کر چکے ہیں۔ اپنے پہلے ہی میچ میں نسیم شاہ نے 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے جس کے بعد انجری کا شکار ہو گئے۔
انجری سے صحتیابی کیلئے ان کی بھرپور محنت جاری ہے۔ نیشنل اکیڈمی میں مدثر نذر اور دیگر اسٹاف نسیم شاہ پر بھرپور محنت کر رہا ہے اور وہ خود کو کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔