Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ویسے تو فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتی ہیں مگر اب انھوں نے اپنی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے جس میں وہ کرکٹ کھیلتی نظر آ رہی ہیں اور انھوں نے خود کو بھارت کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنی آنے والی فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے بعد کترینہ کیف کرکٹ کھیلتی ہوئیں نظر آئیں۔
انھوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کو چھکے رسید کیے۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ ورلڈکپ قریب ہے، آپ میرے لیے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بات کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میری کرکٹ میں بہتری کی گنجائش ضرور ہے مگر میں بری آل راؤنڈر نہیں ہوں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے۔