Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کیجانب سے 2018 کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا تو اس میں جگہ بنانے والے واحد سری لنکن بیٹسمین دمتھ کرونارتنے کا نام بھی شامل تھا۔ دمتھ کرونارتنے نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج میں آسمان پر ہوں، انھوں نے مزید لکھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے اعلیٰ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
گزشتہ سال دمتھ کرونارتنے نے نو ٹیسٹ میچز کی 17 اننگز میں 46.43 کی اوسط سے 743 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل تھیں۔ 2018 میں ان کا بہترین اسکور 158 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔ دمتھ کرونارتنے اب تک مجموعی طور پر 56 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
آئی سی سی 2018 ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر: ویرات کوہلی (کپتان)، ٹام لیتھم، کرونارتنے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ریشب پانٹ (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، کاگیسو رباڈا، نیتھن لائن، جسپریت بمراہ اور محمد عباس۔