Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے دبئی کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب اس مرتبہ بھی دبئی میں ہی منعقد کی جائے گی۔ گزشتہ تین برسوں سے افتتاحی تقریب دبئی اسٹیڈیم میں کی جا رہی ہے اس بار امید کی جا رہی تھی کہ یہ اعزاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو ملے گا مگر کچھ وجوہات کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔
پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں ہو گی جس کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے۔ شارجہ اور ابوظہبی میں ہونے والے میچوں کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کے میچز کی ٹکٹیں بھی جلد فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔ گزشتہ برس پی ایس ایل کے پاکستان میں تین میچز سے ہی پی سی بی کو کروڑوں روپے کی آمدنی ہوئی تھی اور اس مرتبہ 8 میچز سے آمدنی بڑھنے کا امکان ہے۔