Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا اسپشلسٹ بیٹسمین مانا جاتا ہے مگر اپنے کرکٹ کیریئر کے ایک مرحلے پر انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کے خلاف 2006 میں فیصل آباد میں کھیلی گئی 156 رنز کی اننگز شاہد آفریدی کو آج بھی یاد ہے۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 588 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔
شاہد آفریدی نے 128 گیندوں پر 156 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 20 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ یہ شاہد آفریدی کے ٹیسٹ کیریئر کی سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی۔ اسی اننگز میں انضمام الحق نے بھی سنچری بنائی تھی۔ جواب میں بھارت نے بھی 603 رنز بنا ڈالے تھے جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہوا تھا۔