Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دنوں ٹویٹر پر "دس سالہ چیلنج" ٹرینڈنگ پر رہا اور کرکٹرز نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دیر سے ہی لیکن شعیب اختر بھی اس چیلنج میں کود پڑے ہیں۔ انھوں نے "دس سالہ چیلنج" میں ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں بٹوا 2009 میں بھی خالی تھا اور آج 2019 میں بھی خالی ہے۔
یقیناََ شعیب اختر نے یہ تصویر صرف مذاق کیلئے اپلوڈ کی ہو گی کیونکہ اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران اور بعد میں کافی دولت کما چکے ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے ان کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی لوگوں کا کیا ہو گا؟
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ آپ کا بٹوا ہمیشہ پیسوں سے بھرا رہتا ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ نہ کریں راولپنڈی ایکسپریس۔