Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری دو میچ اور بعدازاں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت کو کیویز کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ون ڈے سیریز کے بعد بھارتی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل کوہلی کو تازہ دم ہونے کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان تو نہیں کیا گیا البتہ نائب کپتان روہت شرما ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے