Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ نیپئیر میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر میزبان ٹیم 157 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ کپتان کین ویلیمسن نے 64 رنز کی پر اعتماد اننگز کھیلی. بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا۔
یادو نے اپنے 10 اوورز میں 39 رنز کے عوض 4 کیوی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. محمد شامی نے بھی عمدہ باولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ یزوندر چہل دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں بھارتی ٹیم کو ہدف کا تعاقب کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کر کے سیریز میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کیا۔ اوپننگ بیٹسمین شکھر دھون نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔