Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں کوہلی اپنی 49ویں نصف سینچری تو مکمل نہ کر سکے مگر اپنی 45 رنز کی اننگز کھیل کر انہوں نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بیٹسمین برائن لارا کو ون ڈے فارمیٹ میں زیادہ رنز بنانے میں پیچھے چھوڑ دیا۔
برائن لارا نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 10405 رنز بنائے ہوئے تھے تاہم کوہلی نے 220 ون ڈے میچوں میں 10430 رنز مکمل کر لیے ہیں. نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کوہلی کو برائن لارا سے آگے نکلنے کے لئے 21 رنز درکار تھے۔ اسی کے ساتھ کوہلی ون ڈے فارمیٹ کے زیادہ رنز بنانے والے دسویں بیٹسمین بھی بن گئے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سابق بھارتی بلےباز سچن ٹنڈولکر 18426 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں 8 ایشیائی بلے باز شامل ہیں جس میں انضمام الحق کا بھی نام ہیں