Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا 27واں میچ چٹاگانگ وائیکنگز اور راج شاہ کنگز کے ما بین کھیلا گیا جہاں چٹاگانگ وائیکنگز نے حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ راج شاہی کنگز نے بیٹنگ کرتے ہوئے لوری ایونز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 157 رنز بنائے۔ لوری ایونز نے شاندار 74 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے چٹاگانگ وائیکنگز کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 6 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ مشفیق الرحیم کی قیادت میں چٹاگانگ وائیکنگز کی ٹیم نے لیگ میں اب تک سات میچ کھیلیں ہیں جس میں 6 میں انہیں کامیابی ملی اور میچ میں شکست سے دوچار ہونا پڑا چٹاگانگ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے