Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے سری لنکن ٹیم کو خبردار کردیا کہ وہ باؤنسی پچ پر بیٹنگ کرنے کے لئے پوری تیاری سے میدان میں اتریں۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلین فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے لئے گابا کی پچ بہت مددگار ثابت ہوگی اور مہمان ٹیم ان سب چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اترنا ہوگا۔
گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر کسی ایشیائی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹم پین نے گزشتہ ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے کہا کہ بھارتی بلے بازوں کے خلاف ہمارے باولر دستیاب تیز پچز کا فائدہ نہیں اٹھا سکے تھے مگر اب ہماری پوری توجہ سری لنکا کے خلاف سیریز پر ہے کپتان نے کہا جو غلطیاں ہوئیں اس سے سبق سکھا ہے اور اب آئلینڈرز کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔