Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت میں ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی جیسے کرکٹرز کے لیے تو اشتہارات کی بھرمار ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کھلاڑی کئی مرتبہ سو امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہوچکے ہیں مگر اڑسٹھ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے باوجود بھی چھتیسو پجارا کی آمدنی اب تک خالصتاٍ کرکٹ ہی ہے۔ اس بارے میں ایک انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے چھتیسور پجارا نے کہا کہ اسپیشلسٹ ٹیسٹ کرکٹر ہوں اس لیے مجھے اشتہارات نہیں ملتے مگر نہ ہی مجھے اس کی فکر ہے اور نہ ہی میں کبھی اشتہارات اور پیسے کے پیچھے بھاگا ۔
انھوں نے کہا کہ والد کی نصیحت ہے کہ تمھیں اپنے لیے اور پیسوں کے لیے نہیں کھیلنا اور میں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میں پانچ سو اکیس رنز بنانے والے چھتیسور پجارا اب تک اڑسٹھ ٹیسٹ میں پانچ ہزار چار سو چھبیس رنز بناچکے ہیں۔ وہ اب تک بھارت کے لیے صرف پانچ ون ڈے میچز ہی کھیل سکے ہیں۔