Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا اور دوسرا ون ڈے پورٹ الیزبتھ اور ڈربن میں کھیلے گئے اور دونوں گراؤنڈز پر پاکستان کا ون ڈے ریکارڈ بہتر تھا مگر سینچورین میں قومی ٹیم کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ملا جلا ریکارڈ ہے۔۔ پاکستان نے مجموعی طور پر اس گراؤنڈ پر نو میچز کھیلے اور پانچ میں اسے شکست ہوئی اور چار میں فتح ملی۔۔
پاکستان اور جنوبی افریقا سینچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں پانچ مرتبہ ٹکرائے۔ تین میں جنوبی افریقا اور دو میں پاکستان کامیاب رہا۔ دو ہزار سات میں اسی گراؤنڈ پر جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تین سو بانوے رنز بنائے تھے جو جنوبی افریقا کا اب تک اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا اسکور ہے۔ دونوں ٹیمیں تیسرے ون ڈے میں جمعے کو آمنے سامنے ہوں گی۔