Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے فلکوایو کے لیے ریمارکس پر جہاں فینز ناراض ہیں وہیں سابق کرکٹرز بھی کپتان پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا کہ ہیٹ آف دی مومنٹ کے باعث سرفراز احمد کے منہ سے ایسے الفاظ نکل گئے مگر پاکستان کے کپتان کی حیثیت سے انھیں ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں ہوگا بلکہ میچ کی صورت کے مطابق ایسا لفظ منہ سے نکل گیا ہوگا
مگر انھیں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ پاکستان کے کپتان ہیں اور مستقبل میں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
فلک وایو کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنے کے باعث سرفراز احمد پر پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے۔