Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز احمد جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران تنازع میں پھنس گئے۔۔ فلکوایو کے خلاف نسل پرستانہ ریمارکس پر سرفراز احمد کے خلاف کارروائی کا خدشہ ہے۔جنوبی افریقا کی بیٹنگ کے دوران فلکوایو کو کئی مواقع ملے۔۔
پینتیس ویں اوور میں سرفراز احمد نے فلکوایو کو کالا کہہ کر پکارا تو اسٹمپ مائیک پر ریکارڈ ہوئی اور سب نے سن لی۔۔جنوبی افریقی کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے ترجمہ کرنے کو کہا تو رمیز راجا بات گول کرگئے۔۔آئی سی سی کے نسلی تعصب پر سخت قوانین موجود ہیں ۔
اس بارے میں اپنے ٹویٹ میں سرفراز احمد نے واضح الفاظ میں معافی مانگ لی ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کسی کا دل دکھانا یا کسی خاص پلیئر کی طرف اشارہ نہیں تھا مگر اس کے باوجود کسی کا دل دکھا تو وہ اس پر معذرت چاہتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی عزت کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رکھیں گے۔