Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت میں ٹی وی شو کے دوران خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول کو معطل کردیا گیا تھا اور دونوں خلاف ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ دونوں کھلاڑی غیر مشروط معافی مانگ چکے ہیں تاہم اس کے باوجود تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ کئی روز بعد اب اس معاملے پر ٹی وی شو کے ہوسٹ کرن جوہر نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں کرن جوہر نے کہا کہ وہ خود کو دونوں کھلاڑیوں کی معطلی کا ذمے دار سمجھتے ہیں۔ مجھے کئی روز سے رات کو نیند نہیں آرہی اور میں صرف اتنا سوچ رہا ہوں کہ اس نقصان کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے۔ کرن جوہر نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ معاملہ اب میرے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور اب میری کوئی نہیں سنے گا۔ دونوں کھلاڑیوں کی پابندی کے باعث آئی پی ایل میں بھی شرکت مشکوک ہے۔