Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ باولر محمد شامی نے بھارت کی جانب سے تیز ترین سو وکٹیں لینے والے باولر بن گئے اور انھوں نے عرفان پٹھان کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔۔ محمد شامی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنے 56 ویں میچ میں 100 وکٹیں حاصل مکمل کیں۔ محمد شامی نے یہ ریکارڈ مارٹن گپٹل کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں آوٹ کرکے حاصل کیا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ عرفان پٹھان کے پاس تھا جنھیں 100 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے 59 میچز کھیلنے پڑے تھے۔ پہلے ون ڈے میں محمد شامی نے انیس رنز دے کر تین وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث فٹنس پر بہت کام کیا اور ابھی اپنے کیریئر کی بہترین فٹنس پر ہوں اس لیے پرفارمنس اچھی ہورہی ہے۔ اس پرفارمنس کا کریڈٹ ٹیم منیجمنٹ اور کپتان ویرات کوہلی کو بھی جاتا ہے جنھوں نے مشکل وقت میں مجھے سپورٹ کیا