Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کے ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیابی پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو دنیا بھر سے مبارکبادیں وصول ہورہیں ہیں اسی سلسلے میں پاکستان کے سابق کھلاڑی راشد لطیف بھی ویرات کوہلی کے گن گانے لگے ہیں اور ان کو انشورنس پالیسی سے تشبیہ دی ۔سابق کھلاڑی کا کہنا ہے کہ کوہلی ایک انشورنس پالیسی کی مانند ہے وہ جس ٹیم میں بھی جائیں گے اس دن وہی ٹیم فیورٹ ہو گی ۔
ویرات کوہلی کی صلاحیتوں کے گن گاتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ویرات ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار بخوبی نبھارہے ہیں ۔ ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ویرات کوہلی بھارت کے علاوہ چاہے کسی بھی ٹیم کا حصہ بن جائیں وہ یقینی کامیابی سمیٹے گی ۔