Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ذوالقرنین حیدر کرکٹ میں واپسی کے خواہاں ہیں۔ اپنے ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ قدم رکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیل کر اپنی فٹنس اور فارم کو ثابت کریں گے ۔ ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ قائداعظم ٹرافی گریڈ ٹو کا حصہ بننے کے لیے دو تین ڈیپارٹمنٹ سے بات چیت جاری ہے ۔
کسی ایک ٹیم کو فائنل کرکے صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں گا ۔ یاد رہے کہ 32 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر 2010 میں یو اے ای میں جنوبی افریقہ کےخلاف پانچویں ون ڈے سے قبل ٹیم مینجمنٹ کو بتائے بغیر لندن چلے گئے تھے بعد ازاں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ بعض افراد کی طرف سے دھمکیاں ملنے کے بعد یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔تاہم اب دوبارہ 8سال بعد کرکٹ میں واپسی کے لئے پر تولنے والے ذوالقرنین حیدر نے اپنا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے ۔