Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو دوسرے ون ڈے کے دوران نسل پرستی پر مبنی جملے کسنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور شائقین سرفراز احمد کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔
سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے فلکوا یو پر جملے کسے تھے۔ ایک صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد کوئی گلی کرکٹ نہیں کھیل رہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ آئی سی سی کو اس قسم کے جملوں پر رعایت نہیں برتنی چاہیے اور پاکستان کے کپتان پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔
ایک صحافی نے سرفراز کے جملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمیز راجا نے بھی معاملہ بہتر انداز میں “ہینڈل” نہیں کیا۔ عتیق الزمان نے کپتان سرفراز کی حمایت کی اور کہا کہ لوگ سرفراز کے کمنٹس کو بڑھا چڑھاکر پیش کریں گے
مگر سرفراز کا مقصد بالکل وہ نہیں جو لیا جارہا ہے ہماری زبان میں گورا یا کالا ایسے الفاظ ہیں جسے قبول کرلیا جاتا ہے۔
وہ صرف مذاق کررہے تھے اور لوگ اس کے ترجمے کرتے پھر رہے ہیں