Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اسٹیورٹ براڈ کے بجائے سیم کیوران کو موقع دیا تو سنجے منجریکر نے اس فیصلے کو اپنے ٹویٹ میں عجیب قرار دیا۔ اس پر سابق انگلش کھلاڑی مائیکل وان اور سنجے منجریکر میں لفظی جنگ شروع ہوگئی۔
مائیکل وان نے سنجے منجریکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنجے یہی وہ ٹیم ہے جس نے بھارت کو چار ایک سے شکست دی اور سری لنکا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر تین صفر سے زیر کیا۔ سنجے منجریکر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھولے نہیں ہیں اور یہی عجیب سلیکشن تھی جس نے انگلینڈ کو کامیابی دلائی مگر “شارٹ ٹرم” کامیابی اچھی چیز نہیں ہے ۔ جس ٹیم کو انگلینڈ نے تین صفر سے ہرایا وہ سری لنکا کی کمزور ترین ٹیم ہے۔ سنجے منجریکر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم جو 1877 سے کرکٹ کھیل رہی ہے اس نے اب تک ایک ہی آئی سی سی ٹائٹل جیتا ہے۔