Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سینیئر بیٹسمین اظہر علی نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ پاکستانی بیٹسمین شارٹ بال نہیں کھیل سکتے۔۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں رنز نہ کرنے کا افسوس ہے اور اس سے زیادہ دکھ یہ ہے کہ ایک ہی طرح آوٹ ہوا مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں یا پاکستانی بیٹسمین شارٹ بالز نہیں کھیل سکتے۔
اظہر علی نے کہا کہ اپنی پرفارمنس پر مایوسی ضرور ہے مگر تنقید کرنے والوں کو بھی یہ دیکھنا چاہیے کہ جنوبی افریقا میں کنڈیشن کتنی مشکل تھی۔ اظہر علی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ یونس خان اور مصباح الحق کے جانے کے بعد اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کرسکے اور کہا کہ گھٹنے کی تکلیف مسائل پیدا کررہی ہے مگر مکمل طور پر فٹ ہونے کی کوشش کررہا ہوں۔