Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی بیٹسمین کے ایل راہول اور ہاردک پانڈیا کو خوشخبری مل گئی. بھا رتی کرکٹ بورڈ نے کے ایل راہول اور ہاردک پانڈیا کی معطلی فوری طور پر ختم کردی ہے ۔ دونوں بھارتی کھلاڑیوں کو ایک ٹی وی شو میں خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات کہنے کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
لیکن بورڈ نے محتسب کی عدم موجودگی کے باعث اپنا فیصلہ واپس لے لیا ۔ گیارہ جنوری سے عائد پابندی اب چوبیس جنوری کو ختم ہوئی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ دونوں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ایک روزہ میچ کی سیریز میں آخری دو میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول اپنا سفر انڈیا اے ٹیم کے ساتھ شروع کریں گے جہاں وہ انگلینڈ لائنز کے ساتھ تین ون ڈے میچز کھیلیں گے۔