Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقا کے سابق کپتان جوہان بوتھا نے اچانک کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ بوتھا بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینز کی نمائندگی کررہے تھے مگر انجری مسائل کے باعث فوری طور پر ریٹائر ہوگئے. اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے چھتیس سالہ جوہان بوتھا نے کہا کہ میں کافی عرصے سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہا تھا اور یہ فیصلہ میرے لیے مشکل ضرور تھا مگر میرے خیال میں یہی بہترین وقت ہے.
جوہان بوتھا نے آخری مرتبہ دو ہزار بارہ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی تھی. اپنے آٹھ سالہ کیریئر میں انھوں نے جنوبی افریقا کے لیے پانچ ٹیسٹ. 78 ون ڈے اور 40 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے. اس کے بعد وہ آسٹریلیا چلے گئے اور دو ہزار سولہ میں آسٹریلوی شہری بھی بن گئے.